hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 10569

.

كنز العمال

10569
Kanz al-Ummal
10569 إن الشيطان قعد لابن آدم بأطرقه ، فقعد له بطريق الاسلام ، فقال : تسلم وتذر دينك ودين آبائك وآباء آبائك ؟ فعصاه فاسلم ، ثم قعد له بطريق الهجرة ، وقال : تهاجر وتدع أرضك وسماءك ؟ وإنما مثل المهاجر كمثل الفرس في الطول ، فعصاه فهاجر ، ثم قعد له بطريق الجهاد ، فقال : تجاهد في جهد النفس والمال ، فتقاتل فتقتل فتنكح المرأة وتقسم الاموال ؟ فعصاه فجاهد ، فمن فعل ذلك كان حقا على الله أن يدخله الجنة ، وإن غرق كان حقا على الله أن يدخله الجنة ، وإن وقصته دابته كان حقا على الله أن يدخله الجنة.(حم ن حب عن سبرة ابن أبي فاكه)
10565 ۔۔۔ فرمایا ” بیشک شیطان نے ابن آدم کے مختلف راستوں میں گھات لگائی ہے، پس اس کے اسلام کے راستے میں بیٹھا ہے اور کہتا ہے تم اسلام لاتے ہو اور اپنا اور اپنے باپ دادوں کا دین چھوڑتے ہو لیکن وہ اس کی بات نہیں مانتا اور اسلام لے آیا ہے پھر وہ اس کے ہجرت کے راستے میں بیٹھا اور کہا تم ہجرت کررہے ہو اور اپنی زمین اور اپنا آسمان چھوڑ رہے ہو (مراد اپنا وطن ہے) جبکہ مہاجر کی مثال تو ایسی ہے جیسے گھوڑے کی چراگاہ میں ہے لیکن اس نے شیطان کی نہ مانی اور ہجرت کرلی پھر وہ اس کے جہاد کے راستے میں بیٹھا اور کہا تم مال اور جان کو مشقت میں ڈال کر جہاد کررہے ہو پھر اگر تم شہید کردئیے جاؤ گے تو تمہاری بیوی سے کوئی اور نکاح کرلے گا اور تمہارے مال کو تقسیم کردیا جائے گا لیکن اس نے شیطان کی بات نہیں مانی اور جہاد کیا، تو جو شخص اس طرح کرے تو اللہ پر واجب ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر وہ غرق ہوجائے تو اللہ پر واجب ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے اور اگر اس کا جانور اس کی گردن توڑ دے تو اللہ پر واجب ہے کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرے “۔ (مسند احمد، نسائی ابن حبان، بروایت حضرت سبرۃ بن ابی فاکھہ (رض))