10570 من خير معاش الناس لهم رجل ممسك عنان فرسه في سبيل الله ، يطير على متنه كلما سمع هيعة أو فزعة طار ععليه يبتغي القتل والموت مظانه ، أو رجل في غنيمة في شعفة من هذه الشعف ، أو بطن واد من هذه الاودية ، يقيم الصلات ، ويؤتي الزكاة ، ويعبد ربه حتى يأتيه اليقين ليس من الناس إلا في خير.(م ه عن أبي هريرة)
10566 ۔۔۔ فرمایا ” لوگوں میں سے سب سے بہتر زندگی اس شخص کی ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے بلندی پر اڑتا جارہا ہو جب بھی کوئی پکار یا چیخ سنتا ہے اسی تک جاپہنچتا ہے لڑائی اور قتل کے مواقع تلاش کرتے ہوئے یا وہ شخص جو گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں یا وادیوں میں سے ایک وادی کے بیچ میں اپنی بکریوں کے چھوٹے سے ریوڑ کے ساتھ ہو، نماز پڑھتا رہے، زکوۃ ادا کرتا رہے اور اپنے رب کی عبادت کرتا رہے یہاں تک کہ اس کو موت آپہنچے، اور لوگوں سے اس کا تعلق بھلائی کے علاوہ کوئی نہ ہو “۔ (مسلم، ابن ماجہ، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))