hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 10638

.

كنز العمال

10638
Kanz al-Ummal
10638 يا جابر ألا أبشرك بما لقي الله به أباك ؟ ما كلم الله أحدا قط إلا من وراء حجاب ، وكلم أباك كفاحا ، فقال : يا عبد الله تمن على أعطك ، قال : يا رب تحييني ، فأقتل فيك ثانية ، فقال الرب تبارك وتعالى : إنه سبق مني أنهم إليها لا يرجعون ، قال : يا رب فأبلغ من ورائي.(ت عن جابر)
10634 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے جابر ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کے ساتھ کیسے ملاقات کی ؟ اللہ تعالیٰ نے کبھی کسی سے بغیر حجاب کے بات نہیں کی لیکن آپ کے والد کے ساتھ بغیر حجاب کے ملاقات فرمائی اور فرمایا کہ اے عبداللہ ! تمناکرو، جس چیز کی تمناکرو گے میں عطا کروں گا، تمہارے والد نے فرمایا، اے میرے رب ! مجھے زندہ کر دیجئے میں دوسری مرتبہ آپ کے راستے میں قتال کروں گا، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ یہ بات میری طرف سے طے شدہ ہے کہ کوئی ان میں سے واپس نہ جائے گا، تو تمہارے والد نے عرض کیا کہ اے میرے رب پھر جو میرے پیچھے (زندہ) ہیں ان تک میرا حال پہنچا دیجئے “۔ (ترمذی بروایت حضرت جابر (رض))