hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 10639

.

كنز العمال

10639
Kanz al-Ummal
10639 لما أصيب إخوانكم بأحد جعل الله أرواحهم في جوف طير خضر ترد أنهار الجنة ، تأكل من ثمارها ، وتأول إلى قناديل من ذهب معلقة في ظل العرش ، فلما وجدوا طيب مأكلهم ومشربهم ومقيلهم ، قالوا : من يبلغ اخواننا عنا أنا أحياء في الجنة نرزق لئلا يزهدوا في الجهاد ولا يتكلوا عند الحرب ، فقال الله تعالى : أنا أبلغهم عنكم.(حم د ك عن ابن عباس).
10635 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب احد میں تمہارے بھائی شہید ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی ارواح کو سبز رنگ کے پرندوں کے پیٹ میں رکھ دیا جو جنت کی نہروں پر آتے جاتے ہیں، اور جنت کے پھل کھاتے ہیں اور عرش کے سائے میں لٹکی ہوئی سونے کی قندیلوں میں رہتے ہیں، جب ان شہیدوں نے اپنا کھانا پینا اور اپنے رہنے کی جگہ نہایت عمدہ پائی تو کہنے لگے کہ کون ہمارے بھائیوں تک یہ بات پہنچائے کہ ہم زندہ ہیں جنت میں اور ہمیں رزق دیا جاتا ہے، تاکہ جہاد میں زاہد نہ بن جائیں اور جنگ کے وقت توکل کرکے نہ بیٹھے رہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تمہاری یہ بات پہنچاؤں گا “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عباس (رض))