hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 10642

.

كنز العمال

10642
Kanz al-Ummal
10642 إن الله أعد للمجاهدين في سبيله مائة درجة ، ما بين كل درجتين كما بين السماء والارض ، فلو كان عندي ما أتقوى به وأوقي المسلمين أو بأيديهم ما يتقوون به ما انطلقت سرية إلا كنت صاحبها ، ولكن ليس ذلك بيدي ولا بأيديهم ، ولو خرجت ما بقي أحد فيه خير إلا انطلق معي ، وذلك يشق علي وعليهم ، فلوددت أن أغزو فأقتل ، ثم حيا ، ثم أغزوا فأقتل ، ثم أحيا فاقتل. (طب عن أبي مالك الاشعري)
10638 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے سو درجے تیار کر رکھے ہیں، ہر درجے کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان، لہٰذا اگر میرے پاس کوئی ایسی چیز ہوتی جس سے میں قوت حاصل کرتا اور مسلمانوں کو قوت فراہم کرتا اور یا مسلمانوں کے پاس کچھ ہوتا جس سے وہ قوت حاصل کرتے تو کوئی سریہ میں ایسا نہ بھیجتا جس کے ساتھ میں خود نہ جاتا لیکن نہ تو یہ میرے لیے ممکن ہے اور نہ ہی مسلمانوں کے لئے، اور اگر میں نکلتا تو کوئی ایسا نہ رہتا جس میں میرے ساتھ جائے بغیر کوئی خیر اور بھلائی رہتی، اور یہ بات میرے لیے بھی سخت ہے اور ان کے لیے بھی، لہٰذا مجھے تو یہ بات پسند ہے کہ میں جہاد کروں اور مجھے قتل کیا جائے اور پھر مجھے زندہ کیا جائے، پھر میں جہاد کرو اور مجھے قتل کیا جائے پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر قتل کیا جاؤں “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابو مالک الاشعری (رض))