10698 ما تقدم رجل خطوة في سبيل الله عزوجل إلا أطلعن عليه الحور العين ، وإن تأخر خطوة استحيين منه ، واستترن منه ، فان استشهد كانت أول شجة من دمه كفارة لخطاياه ، وينزل عليه اثنتان من الحور العين فينفضان التراب عن وجهه ، ويقولان مرحبا فقد آن لك ، ويقول هو مرحبا فقد آن لكما.(هناد طب عن يزيد بن شجرة).
10694 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کوئی شخص اگر اللہ کے راستے میں ایک قدم بھی اٹھاتا ہے تو ” حورعین “ اسے جھانک کر دیکھتی ہیں اور اگر وہ قدم اٹھانے میں تاخیر کرے تو وہ اس سے حیا کرتی ہیں اور پردہ کرلیتی ہیں، اور اگر وہ شہید ہوجائے تو پہلا زخم جو اس کے سر میں لگے اور خون بہے تو وہ اس کی خطاؤں کا کفارہ ہوجاتا ہے، اور دو حورعن اس پر نازل ہوتی ہیں اس کے چہرے سے مٹی جھاڑتی ہیں اور کہتی ہیں کہ خوش آمدید، اب تمہارا وقت آپہنچا اور وہ بھی کہتا ہے کہ خوش آمدید تم دونوں کا وقت بھی آپہنچا “۔ (ھناد، طبرانی بروایت یزید بن شجرۃ)
فائدہ :۔۔۔ ” سرکازخم “ اتفاقی قید ہے احترازی نہیں اور وقت آپہنچنے سے مراد جنت میں جانے کا وقت ہے واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)