hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11089

.

كنز العمال

11089
Kanz al-Ummal
11089 أما بعد فما بال العالم نستعمله فيأتينا ، فيقول : هذا من عملكم ، وهذا أهدي إلي ، أفلا قعد في بيت أبيه وأمه ؟ فينظر هل يهدى له أم لا ؟ فو الذي نفس محمد بيده لا يغل أحدكم منها شيئا إلا جاء يوم القيامة يحمله في عنقه ، إن كان بعيرا جاء به وله رغاء ، وإن كانت بقرة جاء بها ولها خوار ، وإن كانت شاة جاء بها تيعر فقد بلغت.(حم ق د عن أبي حميد الساعدي).
11085 ۔۔۔ فرمایا کہ ” کیا ہوا اس کا رکن کو جسے ہم مقرر کرتے ہیں اور پھر وہ ہمارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ تمہارے کام میں سے ہے اور یہ مجھے ہدیہ کیا گیا ہے کیا وہ اپنے ماں باپ کے گھر نہیں بیٹھ جاتا کہ دیکھے کوئی اسے ہدیہ دیتا ہے یا نہیں سو قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، تم میں سے جو بھی خیانت کرے گا وہ اس چیز کو قیامت کے دن اپنی گردن پر اٹھا کر لائے گا، اگر وہ اونٹ ہوا تو وہ اس کو گردن پر اٹھا کر لائے گا اور وہ آواز نکال رہا ہوگا اور اگر وہ گائے ہوئی تو اسے بھی لائے گا اور وہ آواز نکال رہی ہوگی اور اگر وہ بکری ہوگی تو اسے بھی اٹھا کر لائے گا اور وہ آواز نکال رہی ہوگی میں نے تو تم تک یہ بات پہنچا دی۔ (مسند احمد، متفق علیہ، ابوداؤد، بروایت حضرت ابو حمید الساعدی (رض))