hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11282

.

كنز العمال

11282
Kanz al-Ummal
11282 سيروا بسم الله ، واغزوا في سبيل الله ، قاتلوا أعداء الله ، ولا تغلوا ولا تغدروا ولا تنفروا ، ولا تمثلوا ، ولا تقتلوا وليدا وليمسح أحدكم إذا كان مسافرا على خفيه إذا أدخلهما طاهرتين ثلاثة أيام ولياليهن ،وإذا كان مقيما فيوما وليلة. (القاضي عبد الجبار بن أحمد في أماليه عن صفوان بن عسال) وروى (ه) صدره إلى قوله وليدا.
11278 ۔۔۔ فرمایا کہ ” چل پڑو اللہ کے نام کے ساتھ اور جنگ کرو اللہ کے راستے میں قتال کرو اللہ کے دشمنوں کے ساتھ اور خیانت نہ کرو، غداری نہ کردو، اور ڈھاٹا نہ باندھو اور کسی بچے کو قتل نہ کرو، اور تم میں سے جب کوئی مسافر ہو اور اس نے پاکی کی حالت میں خفین (موزے) پہنے ہوں تو تین دن اور تین رات تک موزوں پر مسح کرلیا کرے اور اگر مقیم ہو تو ایک دن اور ایک رات تک “۔ (الفاضی عبدالجبار ابن احمد فی او الیہ بروایت حضرت صفوان بن عسال (رض) اور ابن ماجہ نے اس روایت کا ابتدائی حصہ بچے کے قتل تک روایت کیا ہے۔
فائدہ :۔۔۔ روایت میں ذکر کردہ موزوں سے تمام کپڑے دھاگے وغیرہ کے موزے مراد نہیں بلکہ خفین مراد ہیں اور ان کی سات شرائط ہیں جو نور الایضاح میں مسح علی الخفین کے باب میں مذکور ہیں وہیں دیکھ لی جائیں البتہ یہ مسئلہ، سمجھ لیا جائے کہ اگر کوئی شخص مسافر ہو تو اس کو تین دن اور تین رات تک وضو میں پیروں کو دھونے کے بجائے موزوں پر مسح کرنے کی اجازت ہے اور مقیم ہو تو صرف ایک دن اور ایک رات، ان مسائل کی تفصیل کے لیے کسی مستند دارالافتاء یا مفتی سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)