hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11306

.

كنز العمال

11306
Kanz al-Ummal
11306 إن الله تعالى أمرني أن أعلمكم ما جهلتم ، مما علمني في يومي هذا ، فاتنه قال : إن كل مال نحلته عبادي فهو حلال ، وإني خلقت عبادي حنفاء كلهم فافتنتهم الشياطين فاجتالتهم عن دينهم ، وحرمت عليهم ما أحللت لهم ، وأمرتهم أن يشركوا بي ما لم أنزل به سلطانا ، وإن الله نظر إلى أهل الارض فمقتهم عربيهم وعجميهم إلا بقايا من أهل الكتاب وإن الله أمرني أن أغزو قريشا فقلت : يا رب إنهم إذا يثلغوا رأسي حتى يدعوه خبزت ، فقال : إنما بعثتكك لابتليك ، وابتلى بك ، وقد أنزلت عليك كتابا لا يغسله الماء تقرؤه في المنام واليقظة ، فاغزوهم نغزك وأنفق ينفق عليك ، وابعث جيشا نمدك بخمسة أمثالهم ، وقاتل بمن أطاعك من عصاك. (طب عن عياض بن حمار)
11302 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ تم لوگوں کو وہ کچھ سکھاؤں جو تم نہیں جانتے ان علوم میں سے جو آج کے دن اللہ تعالیٰ نے مجھے سکھائے ، سو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہر وہ مال جو میں نے اپنے بندوں کو دیا ہے تو وہ حلال ہے اور میں نے اپنے سب بندوں کو یکسو پیدا کیا ہے لیکن شیاطین نے انھیں فتنے میں مبتلا کردیا اور ان کو ان کے دین سے دوسری طرف پھیر دیا اور وہ چیزیں ان پر حرام کردیں جو میں نے حلال کی تھیں اور ان کو میرے ساتھ شریک کرنے کا حکم دینے لگے جس کی میں نے کوئی دلیل نہیں اتاری اور بیشک اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کی طرف دیکھا تو غریب ہوں یا عجم سب کو پسند کردیا علاوہ بقیہ اہل کتاب کے اور بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا کہ قریش سے جنگ کروں تو میں نے عرض کیا کہ اے میرے رب ! پھر تو وہ میرے سر کا پچکا دیں گے اور اس کو (سرکے بجائے) روٹی کہیں گے توا للہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے آپ کو بھیجا ہی اس لیے ہے کہ آپ کو آزماؤں اور آپ کے ۔۔۔ آزماؤں اور میں نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جسے پانی نہیں دھوسکتا آپ اس کو سوتے جاگتے پڑھیں گے، سو ان سے جنگ کیجئے ہم آپ کے ساتھ مل کر لڑیں گے اور خرچ کیجئے آپ پر خرچ کیا جائے ، اور آپ لشکر بھیجئے، اس جیسے پانچ گنا کے ساتھ ہم آپ کی مدد کریں گے اور اپنے فرمان برداروں کو شانہ بشانہ لے کر اپنے نافرمانوں کے ساتھ قتال کیجئے “۔ (طبرانی بروایت حضرت عبادۃ بن عمار (رض))