hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11343

.

كنز العمال

11343
Kanz al-Ummal
11343 عن سملة بن نفيل الحضرمي أنه أتى النبي صلى الله عليه وسلم ، فقال : إني سيب الخيل ، وألقيت السلاح ، وقلت : لا قتال ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم : الآن جاء القتال ، لا تزال طائفة من أمتي ظاهرين على الناس يزيغ الله بهم قلوب أقوام فيقاتلونهم ، ويرزقهم الله منهم حتى يأتي أمر الله وهم على ذلك ، ألا إن عقر دار المؤمنين الشام ، والخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة. (حم وابن جرير).
11339 ۔۔۔ حضرت سلمۃ بن نفیل الحضرمی (رض) سے مروی ہے فرمایا کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنے گھوڑے کو آزاد چھوڑ دیا ہے اور اسلحے کو رکھ دیا اور کہا کہ اب قتال نہیں۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اب ہی تو قتال کا وقت آیا ہے، میری امت میں سے ایک جماعت لوگوں پر غالب رہے گی، اللہ تعالیٰ ان سے قوموں کے دلوں ٹیڑھا کردیں گے سو وہ ان سے لڑیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کو ان سے رزق دیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچے اور وہ اسی حال پر ہوں، سنو ! مسلمانوں کے گھر کا درمیانی علاقہ شام ہے، اور گھوڑوں کی پیشانیوں میں خبر بندھی ہوئی ہے قیامت تک “۔ (مسند احمد ، اور ابن جریر)