hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11345

.

كنز العمال

11345
Kanz al-Ummal
11345 عن سلمة بن نفل الحضرمي ، قال : فتح الله عزوجل على رسول الله صلى الله عليه وسلم فتحا ، فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فدنوت منه حتى كادت ثيابي تمس ثيابه ، فقلت : يا رسول الله سيبت الخيل ، وعطلت السلاح ، وقالوا : وضعت الحرب أوزارها ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : كذبوا الآن جاء القتال الآخر والقتال الاول ، لا يزال الله يزيغ قلوب أقوام تقاتلونهم ، ويرزقكم الله منهم حتى يأتي أمر الله على ذلك وعقر دار المسلمين يومئذ بالشام. (كر).
11341 ۔۔۔ حضرت سلمۃ بن نفیل الحضری سے مروی ہے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فتح سے نوازا، تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور ان سے قریب ہوگیا یہاں تک کہ قریب تھا کہ میرے کپڑے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کپڑوں کو چھوجائیں، تو میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! میں نے گھوڑے کو آزاد چھوڑ دیا اور اسلحہ کو ایک طرف رکھ دیا اور انھوں نے کہا ہے کہ جنگ اپنے کیل کانٹے سے فارغ ہوگئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ انھوں نے جھوٹ کہا اب تو دوسرے قتال کا وقت آیا ہے اور پہلے کا بھی اللہ تعالیٰ قوموں کے دل ٹیڑھے کرتے رہیں گے اور تم ان سے قتال کرتے رہوگے اور اللہ تعالیٰ تمہیں ان سے رزق دیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم اس پر آجائے اور اس دن مسلمانوں کے گھر کا درمیانی علاقہ شام ہوگا۔