hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11353

.

كنز العمال

11353
Kanz al-Ummal
11353 عن أبي الدرداء ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لرجل من بني حارثة : ألا تغزو يا فلان ؟ قال : يا رسول الله غرست وديا لي وإني أخاف إن غزوت أن يضيع ، فقال : الغزو خير لوديك ، قال : فغزا الرجل فوجد وديه كأحسن الودي واجوده. (الديلمي).
11349 ۔۔۔ حضرت ابوالدرداء (رض) سے مروی ہے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنوحارثہ میں سے ایک شخص سے فرمایا کہ اے فلاں ! کیا تو غزوے میں حصہ نہ لے گا ؟ تو اس نے عرض کای یارسول اللہ ! میں نے کھجور کا چھوٹا پودا لگایا (بویا) ہے اور اگر میں نے غزوے میں شرکت کی تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ ضائع نہ ہوجائے، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ غزوہ میں شرکت تیرے پودے کے لیے بہتر ہے، فرمایا کہ پھر اس شخص نے غزوہ میں شرکت کی، اور اپنے پودے کو پہلے سے بہتر اور عمدہ پایا “۔ (دیلمی)