hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11354

.

كنز العمال

11354
Kanz al-Ummal
11354 عن شعبة عن الازرق بن قيس عن عسعس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم فقد رجلا ، فسأل عنه فجاء ، فقال : يا رسول الله إني أردت أن آتي هذا الجبل فأخلوا فيه واتعبد ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : يصبر أحدكم ساعة على ما يكره في بعض مواطن الاسلام خير من عبادته خاليا أربعين سنة.(هب) وقال ورواه حماد بن سلمة عن الازرق بن قيس عن عسعس عن أبي حاضر عن النبي صلى الله عليه وسلم وقال : ستين سنة.
11350 ۔۔۔ حضرت شعبہ ، اذرق بن قیس سے اور وہ عسعس سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک شخص کی عدم موجودگی کے بارے میں علم ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا، تو وہ آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں چاہتا تھا کہ اس پہاڑ پر چلا جاؤں اور تنہارہوں اور عبادت کروں ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اسلام میں کسی میدان جنگ پر تم میں سے جب کوئی ناپسندیدہ کام پر گھڑی بھر صبر کرتا ہے تو وہ صبر تنہائی میں چالیس سال عبادت کرنے سے بہتر ہے “۔ (بیھقی فی شعب الایمان)
اور فرمایا کہ اسی روایت کو حماد بن سلمہ نے ازرق بن قیس سے اور انھوں نے عسعس سے اور انھوں نے ابوحاضر سے اور انھوں کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت فرمایا اور اس میں ساٹھ سال کا ذکر ہے۔