hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11368

.

كنز العمال

11368
Kanz al-Ummal
11368 عن ابن أبي ذئب عن القاسم بن عباس عن بكير بن عبد الله الاشج عن أبي مكرز رجل من أهل الشام عن أبي هريرة أن رجلا قال : يا رسول الله رجل يريد الجهاد في سبيل الله وهو يبتغي عرضا من الدنيا ؟ فقال : لا أجر له ، فأعظم الناس ذلك ، فقالوا للرجل : عد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ، فلعلك لم تفهمه ، فقال الرجل : يا رسول الله الرجل يريد الجهاد في سبيل الله وهو يبتغي من عرض الدنيا ؟ فقال : لا أجر له فأعظم ذلك الناس ، فقالوا للرجل : عد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ، فقال له الثالثت : رجل يريد الجهاد في سبيل الله ووهو يبتغي من عرض الدنيا ؟ فقال : لا أجر له. (كر) وقال : قال ابن المديني أبو مكرز مجهول ، لم يرو عنه غير ابن الاضج ، والقاسم مجهول لم يرو عنه غير ابن أبي ذئب.
11364 ۔۔۔ ابن ابی ذئب ، روایت کرتے ہیں قاسم بن عباس سے اور وہ بکیر بن عبداللہ الاشج سے اور وہ ابومکر زبامی شام کے ایک شخص سے اور وہ حضرت ابو ہریرہ (رض) سے فرمایا کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ! ایک شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرنا چاہتا ہے، اور وہ دنیا کا مال مانگتا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کے لیے کوئی اجر نہیں ہے، لوگوں نے اس بات کو بہت برا سمجھا اور اس شخص سے کہنے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس جاؤ شاید تو ٹھیک سمجھا نہ ہو، تو اس شخص نے کہا کہ یارسول اللہ ایک شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرنا چاہتا ہے اور وہ دنیا کا بھی کچھ مال چاہتا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کے لیے کوئی اجر نہیں، تو لوگوں نے اس بات کو بہت برا سمجھا ، اور شخص سے کہنے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس جاؤ، چنانچہ اس نے تیسری مرتبہ عرض کیا کہ ایک شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرنا چاہتا ہے اور دنیا کے مال میں سے کچھ چاہتا ہے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کے لیے کوئی اجر نہیں ہے۔