hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11637

.

كنز العمال

11637
Kanz al-Ummal
11637- عن ابن عمر أن عمر كان فرض للمهاجرين الأولين أربعة آلاف، وفرض لابن عمر ثلاثة آلاف وخمسمائة، فقيل له: هو من المهاجرين، لم نقصته من أربعة آلاف؟ قال: إنما هاجر أبوه، يقول: ليس كمن هاجر بنفسه. "خ قط في الأفراد هق".
11633 ۔۔۔ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اولین مہاجرین کے لیے چار ہزار مقرر کئے تھے اور حضرت عمر (رض) کے لیے ساڑھے تین ہزار ، عرض کیا گیا کہ ابن عمر بھی تو مہاجرین میں سے ہیں ان کے لیے آپ نے چار ہزار سے کم کیوں کئیے ؟ تو فرمایا کہ اس کے تو صرف باپ نے ہجرت کہ ہے وہ اس طرح نہیں کہ جیسے خود ہجرت کی ہو “۔ (بخاری، دارقطنی فی الافراد سنن کبری بیھقی)
فائدہ۔۔۔ یہ اس لیے فرمایا کیونکہ ہجرت کے وقت حضرت ابن عمر (رض) نہایت کم سن تھے اور غزوہ احد جو ہجرت کے بعد ہوا اس وقت حضرت ابن عمر کی عمر صرف 14 برس تھی۔ (مترجم)