hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11638

.

كنز العمال

11638
Kanz al-Ummal
11638- عن موسى بن علي بن رباح عن أبيه أن عمر بن الخطاب خطب الناس بالجابية، فقال: من أراد أن يسأل عن القرآن فليأت أبي بن كعب، ومن أحب أن يسأل عن الفرائض فليأت زيد بن ثابت، ومن أراد أن يسأل عن الفقه فليأت معاذ بن جبل، ومن أراد أن يسأل عن المال فليأتني، فإن الله تعالى جعلني له خازنا وقاسما، ألا وأني بادئ بالمهاجرين الأولين أنا وأصحابي، فمعطيهم، ثم بادئ بالأنصار الذين تبوؤا الدار والإيمان فمعطيهم، ثم بادئ بأزواج النبي صلى الله عليه وسلم فمعطيهن فمن أسرعت به الهجرة أسرع به العطاء، ومن أبطأ عن الهجرة أبطأ به عن العطاء فلا يلومن أحدكم إلا مناخ راحلته. "أبو عبيد في الأموال ش هق كر".
موسیٰ بن علی بن رباح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے جابیہ میں لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا کہ جو قرآن کریم کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہے تو ابن ابی کعب کے پاس آئے ، اگر کوئی فرائض کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو زید بن ثابت کے پاس آئے اور اگر کوئی وقفہ کے بارے میں پوچھنا ہے تو وہ معاذبن جبل کے پاس آئے ، اور اگر کوئی مال کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہے تو وہ میرے پاس آئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خازن اور تقسیم کرنے والا بنایا ہے، سنو !
میں سب سے پہلے مہاخرین اولین سے شروع کرنے والاہوں میں اور میرے ساتھی، اور ان کو دوں گا ، پھر انصار کو دینا شروع کروں گا جنہوں نے امان اور ٹھاکانہ دیا ان کو دوں گا ، پھر امہات المومنین (رض) کو دوں گا ، سو جس نے جلدی ہجرت کی اس کو عطا بھی جلدی ملے گی اور جس نے تاخیر سے ہجرت کی اس کو عطا بھی دیر سے ملے گی سو اگر کسی کو برابھلا کہنا ہی ہے تو اپنی سواریوں کو کہو “۔ (ابو عبید فی الاموال، ابن شیبہ ، سنن کبری بیھقی)