11639- عن سفيان بن وهب الخولاني، قال: لما فتحنا مصر بغير عهد، قام الزبير بن العوام، فقال: أقسمها يا عمرو بن العاص، فقال عمرو: لا أقسمها، فقال الزبير: والله لتقسمنها كما قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم خيبر، فقال: والله لا أقسمها حتى أكتب إلى أمير المؤمنين، فكتب عمر إليه أقرها حتى تغزو منها حبل الحبلة. "ابن عبد الحكم في فتوح مصر وابن وهب وأبو عبيد وابن زنجويه معا في الأموال ق كر".
11635 ۔۔۔ سفیان بن وھب الخولانی فرماتے ہیں کہ جب ہم نے بٖغیر عہد کے مصر فتح کرلیا تو حضرت زبیر بن العوام (رض) کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اے عمروبن العاص اس کو تقسیم کردو، حضرت عمرو بن العاص نے فرمایا کہ میں اس کو تقسیم نہ کروں گا ، حضرت زبیر (رض) نے فرمایا کہ خدا کہ قسم ہم اس مال کو اسی طرح تقسیم کریں گے ، حضرت زبیر (رض) نے فرمایا کہ خدا کہ قسم ہم اس مال کو اسی طرح تقسیم کریں گے جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کا مال تقسیم کیا تھا، حضرت عمرو بن العاص نے فرمایا کہ خدا کی قسم میں اس وقت تک اس مال کو تقسیم نہ کروں گا جب تک امیرالمومنین کو اطلاع نہ کردوں ، تو حضرت عمر (رض) نے لکھا کہ اس مال کو اس وقت تک برقرار رکھو جب تمہارے پاس موجود جانوروں کے پوتے نواسے بھی اس جہاد میں شریک نہ ہوں جائیں “۔ (ابن عبدالحکم فی فتوح مصر، ابن وھب، ابوعبید، ابن زنجویہ معافی الاموال، متفق علیہ)