hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11681

.

كنز العمال

11681
Kanz al-Ummal
11681- عن عبد الله بن قيس أو ابن أبي قيس قال: قدم عمر الجابية فأراد قسمة الأرض بين المسلمين، فقال له معاذ: والله إذا ليكونن ما تكره، إنك إن قسمتها اليوم كان الريع العظيم في أيدي القوم يبيدون فيصير ذلك إلى الرجل الواحد، ثم يأتي من بعدهم قوم يسدون من الإسلام مسدا وهم لا يجدون شيئا فانظر أمرا يسع أولهم وآخرهم فصار عمر إلى قول معاذ. "أبو عبيد والخرائطي في مكارم الأخلاق".
11677 ۔۔۔ عبداللہ بن قیس یا ابن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جابیہ تشریف لائے اور زمین کو مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت معاذ (رض) نے فرمایا کہ (اگر آپ نے ایسا کیا ) تو پھر تو ہوجائے گا جو آپ کو ناپسند ہے، اگر آپ نے زمین کو آج تقسیم کردیا تو زبردست پیداوار ہوگی جو ایسی قوم کے ہاتھ چلی جائے گی جو ہلاک ہوجائے گی اور سب کچھ ایک ہی شخص کے پاس چلا جائے گا، پھر ان کے بعد ایسی قوم آئے گی جو اسلام کا راستہ روکے گی اور انھیں کچھ نہ ملے گا سو ایسا معاملہ کر رنے کی کوشش کریں کہ اس میں ابتداء وانتہاءدونوں کی گنجائش ہو، چنانچہ حضرت عمر (رض) نے حضرت معاذ (رض) کے مشورے کو قبول فرمالیا “۔ (ابوعبید، خرائطی فی مکارم الاخلاق)