hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11685

.

كنز العمال

11685
Kanz al-Ummal
11685- عن قيس بن أبي حازم، قال: جاء بلال إلى عمر حين قدم الشام وعنده أمراء الأجناد فقال: يا عمر يا عمر، فقال عمر: هذا عمر، فقال: إنك بين هؤلاء وبين الله، وليس بينك وبين الله أحد، فانظر من بين يديك؟ ومن عن يمينك؟ ومن عن شمالك؟ فإن هؤلاء الذين جاؤك والله لن يأكلوا إلا لحوم الطير، فقال عمر: صدقت، لا أقوم من مجلسي هذا حتى تكفلوا لي لكل رجل من المسلمين بمديي بر وحظهما من الخل والزيت، قالوا: تكفلنا لك يا أمير المؤمنين، هو علينا، قد كثر الله من الخير وأوسع. قال: فنعم إذن. "أبو عبيد".
11681 ۔۔۔ حضرت قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شام آگئے تو حضرت بلال (رض) ان کے پاس تشریف لائے وہاں لشکروں کے امیر بھی تھے آتے ہی فرمانے لگے اے عمر ! اے عمر ! حضرت عمر (رض) نے فرمایا یہ رہاعمر، تو حضرت بلال (رض) نے فرمایا کہ آپ ان کے اور اللہ کے درمیان ہیں اور آپ کے اور اللہ کے درمیان کوئی نہیں، سو اپنے دائیں بائیں اور سامنے دیکھئے، یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کے پاس آئے ہیں اور انھیں نے پرندوں کے گوشت کے علاوہ کچھ نہیں کھایا، حضرت عمر (رض) نے فرمایا نے فرمایا کہ آپ نے سچ کہا میں اپنی جگہ سے اس وقت تک نہ کھڑا ہوں گا جب تک آپ لوگ ہر مسلمان شخص کے لیے دومدگندم اور ان دونوں کے حصے کا سرکہ اور تیل دینے کی ذمہ داری نہ قبول کروں، انھوں نے عرض کیا کہ اے امیرالمومنین ہم ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یہ ہم پر لازم ہے اللہ تعالیٰ نے خیر اور وسعت بہت عطا فرمائی ہے حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ پھر ٹھیک ہے “۔ (ابوعبید)