11728- عن عقبة بن عامر الجهني أن عمرو بن العاص وشرحبيل ابن حسنة بعثاه بريدا برأس يناق بطريق الشام، فلما قدم على أبي بكر أنكر ذلك، فقال له عقبة: يا خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم فإنهم يصنعون ذلك بنا، قال: أفا ستنان بفارس والروم؟ لا يحمل إلي رأس، فإنما يكفي الكتاب والخبر. "هق" قال ابن كثير إسناده صحيح.
11724 ۔۔۔ حضرت عقبہ بن عامر الجہنی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمروبن العاص اور حضرت شرحبیل بن حسنہ (رض) نے مجھے بطورڈاکئیے کے ایک سردے کر بھیجا جسے شام کے راستے میں جسم سے علیحدہ کیا گیا تھا، چنانچہ ، وہ لے کر حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے پاس آئے تو حضرت ابوبکرصدیق (رض) نے انکار فرمادیا، حضرت عقبہ (رض) نے عرض کیا، اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ ! وہ ہمارے ساتھ یہی کرتے ہیں تو فرمایا کہ کیا اب فارس اور روم کی سنتوں پر عمل ہوگا ؟ میرے پاس کوئی سر وغیرہ نہ لایا جائے صرف خطوط اور اطلاعات کافی ہیں “۔ (سنن کبری بیھقی )