hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 11729

.

كنز العمال

11729
Kanz al-Ummal
11729- عن معاوية بن خديج قال: بينا نحن عند أبي بكر إذ طلع المنبر فحمد الله وأثنى عليه ثم قال: أنه قدم علينا برأس يناق البطريق ولم يكن لنا به حاجة، إنما هي سنة العجم. "هق".
11725 ۔۔۔ حضرت معاویہ بن خدیج (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکرصدیق (رض) کی خدمت میں موجود تھے آپ (رض) منبر پر تشریف فرما ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء کی اور فرمایا کہ ہمارے پاس شام کے بطریق یناق کا سر لایا گیا ہے حالانکہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے یہ توعجمیوں کا طریقہ ہے “۔ (سنن کبری بیھقی)
فائدہ۔۔۔ اس سے پہلی روایت کے ترجمے میں جو لکھا تھا کہ وہ سر جو شام کے راستے میں جسم سے الگ کیا گیا تھا، تو یہ ترجمہ صحیح نہیں بلکہ ترجمہ یہ ہے کہ مجھے شام کے بطریق یناق کا سر دے کر بھیجا گیا تھا، ترجمے میں غلطی عبارت کی غلط فہمی کی وجہ سے پیدا ہوگئی، جس کے لیے ہم اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرتے ہیں کیونکہ تو ہی ارحم الراحمین ہے اللھم اغفرلکاتبہ ولمنترجمیہ ولوالدیہ ولسائر المسلمین۔
بطریق عربی لفظ ہے جس کو انگریزی میں پیٹرک (PATTRIC ) کہا جاتا ہے جو عسائی پادریوں کا ایک عہدہ ہوتا ہے “۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مترجم)