hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12670

.

كنز العمال

12670
Kanz al-Ummal
12670- عن حنش قال: كان علي بن أبي طالب يضحي بكبش عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وبكبش عن نفسه، قلنا له: يا أمير المؤمنين؛ تضحي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: أمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أضحي عنه، فأنا أضحي عنه أبدا. "حم وابن أبي الدنيا في الأضاحي".
12670 حنش سے مروی ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب (رض) ایک منیڈھا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے اور ایک مینڈھا اپنی طرف سے ذبح کیا کرتے تھے ۔ ہم نے عرض کیا : اے امیر المومنین ! آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے بھی قربانی کرتے ہیں ؟ حضرت علی (رض) نے فرمایا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا ہے کہ میں ان کی طرف سے قربانی کیا کروں، پس میں ہمیشہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے قربانی کیا کروں گا۔ اللہ پاک ہم مسلمانوں کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے بھی قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
مسند احمد ، ابن ابی الدنیا فی الاضاحی