12851- عن موسى بن عبيدة أخي عبد الله بن عبيدة عن حصين بن عوف الخثعمي أنه قال لرسول الله صلى الله عليه وسلم: إن أبي كبير ضعيف وقد علم شرائع الإسلام لا يستمسك على بعير، فأحج عنه؟ قال: أرأيت لو كان على أبيك دين أكنت قاضيا عنه؟ قال: نعم، قال: فدين الله أحق، قال: فحج عنه ابنه وهو حي. "طب وأبو نعيم".
12851 عبداللہ بن عبیدۃ کے بھائی موسیٰ عبیدۃ، حصین بن عوف حعمی سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عرض کیا میرے باپ بڑے بوڑھے اور ضعیف آدمی ہیں اور وہ اسلام کی شریعت کا علم رکھتے ہیں لیکن وہ اونٹ پر بیٹھ نہیں سکتے کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتا ہوں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا خیال ہے اگر تیرے باپ پر کوئی قرض ہوتا تو تو اس کو ادا کرتا۔ انھوں نے عرض کیا : ضرور۔ حضور نے فرمایا : تب اللہ کا قرض زیادہ حقدار ہے کہ اس کو ادا کردیا جائے۔ چنانچہ پھر انھوں نے اپنے زندہ باپ کی طرف سے حج کیا۔
الکبیر للطبرانی، ابونعیم