hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12852

.

كنز العمال

12852
Kanz al-Ummal
12852- عن عبد الله بن الزبير قال: جاء رجل من خثعم إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله إن أبي أدركه الإسلام وهو شيخ كبير لا يستطيع ركوب الرحل والحج مكتوب عليه، أفأحج عنه؟ قال: أنت أكبر ولده؟ قال: نعم، قال أرأيت لو كان على أبيك دين فقضيته أكان يجزئ؟ قال: نعم قال: فحج عنه. "ابن جرير".
12852 عبداللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ قبیلہ خثعم کا ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یارسول اللہ ! میرے والد کو اسلام کا زمانہ مل گیا ہے اور وہ بوڑھے آدمی ہیں۔ سواری پر سوار ہونے کی طاقت نہیں رکھتے اور ان پر حج بھی فرض ہوچکا ہے کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتا ہوں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تو اپنے والد کی اولاد میں سب سے بڑا ہے ؟ اس نے اثبات میں جواب دیا کہ جی ہاں۔ پھر آپ نے پوچھا : اگر تیرے باپ پر دین (قرض) ہوتا اور تو اس کو ادا کرتا تو کیا وہ ادا ہوجاتا ؟ اس نے عرض کیا : جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تب تو ان کی طرف سے حج (بھی) کرسکتا ہے۔ ابن جریر
کلام : روایت محل کلام ہے : ضعیف النسائی 164