hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12859

.

كنز العمال

12859
Kanz al-Ummal
12859- عن موسى بن سلمة قال: قلت لابن عباس أكون في هذه المغازي فأعتق عن أمي أفيجزئ عنها؟ فقال ابن عباس: أمرت امرأة سنان بن عبد الله الجهني أن يسأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أمها توفيت ولم تحج أفيجزئ عنها أن تحج عنها؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أرأيت لو كان على أمها دين أكان يجزئ عنها؟ قال: نعم قال: فلتحج عن أمها. "ابن جرير".
12859 موسیٰ بن سلمۃ سے مروی ہے ، فرمایا میں نے ابن عباس (رض) سے عرض کیا : میں جہاد میں شرکت کرتا رہتا ہوں کیا میں اپنی ماں کی طرف سے کوئی غلام آزاد کرسکتا ہوں ؟ ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایک عورت نے سنان بن عبداللہ الجہنی سے کہا کہ جاکر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرے کہ اس کی ماں مرگئی ہے اور وہ حج نہ کرسکی کیا وہ اس کی طرف سے حج کرسکتی ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تیرا کیا خیال ہے اگر اس کی ماں پر قرض ہوتا تو وہ ادا کرتی تو ادا ہوجاتا ؟ اسنے عرض کیا : جی ہاں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پس وہ اپنی ماں کی طرف سے حج کرلے۔ ابن جریر