hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12905

.

كنز العمال

12905
Kanz al-Ummal
12905- عن جابر بن عبد الله قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم في حجته: أتدرون أي يوم أعظم حرمة؟ قلنا يومنا هذا، قال: أفتدرون أي بلد أعظم حرمة؟ قلنا: بلدنا هذا قال: فأي شهر أعظم حرمة؟ قلنا: شهرنا هذا، قال: فإن دماءكم وأموالكم وأعراضكم حرام عليكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا. "ابن أبي عاصم في الديات".
12905 جابر بن عبداللہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے حج میں ارشاد فرمایا : جانتے ہو کون سا دن سب سے زیادہ محترم ہے ؟ ہم نے عرض کیا : یہ دن (عرفہ کا) آپ نے فرمایا : جانتے ہو کون سا شہر سب سے زیادہ محترم ہے ؟ ہم نے عرض کیا : یہ شہر۔ پھر فرمایا : اور کون سا مہینہ سب سے زیادہ احترام والا ہے ؟ ہم نے عرض کیا : یہی مہینہ۔ پھر ارشاد فرمایا : تمہارے خون، تمہارے اموال، تمہاری عزت وآبرو تمہارے لیے زیادہ احترام والی ہیں اس دن کی حرمت سے، اس ماہ میں اور اس شہر میں۔ ابن ابی عاصم فی الدیات