hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12919

.

كنز العمال

12919
Kanz al-Ummal
12919- عن وابصة بن معبد قال: شهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع وهو يقول: أيها الناس أي يوم أحرم؟ قال الناس: هذا اليوم وهو يوم النحر، قال: أي شهر أحرم؟ قال الناس: هذا الشهر قال أي بلد أحرم؟ قالوا: هذه البلدة قال: فإن دماءكم وأموالكم واعراضكم محرمة عليكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا إلى يوم تلقونه ألا هل بلغت؟ قال الناس: نعم فرفع يديه إلى السماء اللهم اشهد يقولها ثلاثا ثم قال: ليبلغ الشاهد الغائب. "ع كر".
12919 وابصۃ بن معبد (رض) سے مروی ہے کہ میں حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ارشاد فرما رہے تھے : اے لوگو ! کون سا دن سب سے زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : یہ دن اور وہ یوم النحر تھا۔ پھر پوچھا کونسا ماہ سب سے زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے کہا : یہ ماہ۔ پوچھا : کونسا شہر سب سے زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے کہا : یہی شہر (مکہ) تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک تمہارے خون ، تمہارے اموال اور تمہاری عزت وآبروئیں سب ایک دوسرے پر حرام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن اس ماہ (محترم) میں اور اس (محترم) شہر (مکہ) میں اپنے رب سے ملنے تک محترم ہے۔ پھر پوچھا : کیا میں نے تم کو پیغام پہنچا دیا ؟ لوگوں نے عرض کیا : جی ہاں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرکے عرض کیا : اے اللہ ! گواہ رہنا۔ پھر ارشاد فرمایا : شاہد غائب کو پہنچادے۔ مسند ابی یعلی ، ابن عساکر