hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12920

.

كنز العمال

12920
Kanz al-Ummal
12920- عن وابصة أن النبي صلى الله عليه وسلم خطبهم يوم عرفة فقال: يا أيها الناس، إني لا أراني وإياكم نجتمع في هذا المجلس أبدا فأي يوم هذا؟ قالوا: عرفة قال: فأي بلد هذا؟ قالوا: البلد الحرام قال: فأي شهر هذا؟ قالوا: الشهر الحرام قال: فإن دماءكم وأموالكم وأعراضكم عليكم حرام كحرمة يومكم هذا في بلدكم هذا في شهركم هذا هل بلغت؟ اللهم اشهد. "كر".
12920 وابصہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو عرفہ کے دن خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا : اے لوگو ! میں نہیں سمجھتا کہ میں اور تم آئندہ کبھی اس مجلس اکٹھے ہوسکیں گے پھر پوچھا : یہ کون سا دن ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : عرفہ کا دن ہے۔ پوچھا : یہ کونسا شہر ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : شہر حرام۔ پوچھا : یہ کونسا ماہ ہے ؟ لوگوں نے کہا : ماہ حرام۔
پھر ارشاد فرمایا : تمہارے (ایک دوسرے کے) خون، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں (ایک دوسرے پر) اس طرح محترم اور حرام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے اس شہر میں اور اس ماہ حرام میں۔ پھر پوچھا : کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ؟ اے اللہ ! گواہ رہنا۔ ابن عساکر