hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 12928

.

كنز العمال

12928
Kanz al-Ummal
12928- عن أم حصين قالت: حججت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حجة الوداع فرأيت أسامة وبلالا يقود بخطام راحلة النبي صلى الله عليه وسلم، والآخر رافع ثوبه يستره من الحر حتى رمى جمرة العقبة، ثم انصرف فوقف للناس، وقد جعل ثوبه تحت إبطه على عاتقه الأيسر فرأيت عند غضروفه الأيمن كهيئة جمع ثم ذكر قولا كثيرا، ثم قال: اللهم اشهد هل بلغت؟ وكان فيما يقول: إن أمر عليكم مجدع أسود يقودكم بكتاب الله فاسمعوا وأطيعوا. "ن".
12928 ام حصین (رض) سے مروی ہے، کہتی ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر حج کیا ۔ میں نے اسامہ اور بلال (رض) کو دیکھا جو آپ کی سواری کی مہار تھامے ہوئے اونٹنی کے آگے چل رہے تھے۔ ان میں سے ایک اپنا کپڑا اٹھا کر اس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گرمی سے بچا رہے تھے حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمی جمرہ عقبہ فرمائی پھر لوگوں کے (روبرو) کھڑے ہوئے اور اپنا کپڑا ۔ اپنی (دائیں) بغل سے نکال کر بائیں شانے پر ڈالا ہوا تھا پھر میں نے کان جتنی مہر نبوت آپ کے دائیں شانے پر دیکھی۔ پھر آپ نے بہت سی باتیں ارشاد فرمائیں پھر فرمایا : اے اللہ ! گواہ رہنا، کیا میں نے پیغام پہنچادیا ؟ اور آپ اپنے ارشادات میں یہ بھی فرما رہے تھے : اگر تم پر کسی ناک کٹے ہوئے حبشی کو امیر بنادیا جائے جو تم کو کتاب اللہ کے ساتھ لے کر چلے تو اس کی بات سننا اور اطاعت کرنا۔ النسائی