12929- عن العداء بن خالد بن هوذة قال: حججت مع النبي صلى الله عليه وسلم حجة الوداع فرأيته قائما في الركابين وهو يقول: أتدرون أي شهر هذا؟ أي بلد هذا؟ فإن دماءكم وأموالكم عليكم حرام كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا، هل بلغت؟ قالوا: نعم قال: اللهم اشهد. "ش".
12929 عداء بن خالد بن ھوذۃ سے مروی ہے فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حجۃ الوداع کیا۔ میں نے آپ کو دونوں رکابوں میں پاؤں ڈالے کھڑے ہوئے دیکھا، آپ ارشاد فرما رہے تھے : جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے ؟ یہ کونسا شہر ہے ؟ بیشک تمہارے خون اور تمہارے اموال تم پر یونہی حرام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی حرمت ہے تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں۔ پھر فرمایا : کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ؟ لوگوں نے عرض کیا : جی ہاں، فرمایا : اے اللہ ! گواہ رہنا۔ ابن ابی شیبہ