13231- من شرب الخمر بعد أن حرمها الله تعالى على لساني فليس له أن يزوج إذا خطب، ولا يشفع إذا شفع، ولا يصدق إذا حدث ولا يؤتمن على أمانة، فإن اؤتمن أمانة فأكلها أو استأكلها، فليس لصاحبها على الله أن يأجره ولا يحلف عليه. "ابن النجار عن علي".
13231 جس نے شراب نوشی کی حالانکہ اللہ پاک اس کو میری زبان پر حرام قرار دے چکے ہیں پس اگر وہ نکاح کا پیغام دے تو اس کا پیغام قبول نہ کیا جائے، اگر وہ سفارش کرے اس کی سفارش قبول نہ کی جائے، اگر وہ کوئی خبر بیان کرے تو اس کی تصدیق نہ کی جائے اور نہ اس کے پاس کوئی امانت رکھوائی جائے۔ اگر اس کے پاس کوئی امانت رکھوائی گئی پھر اس نے اس کو کھالیا یا ضائع کردیا تو صاحب امانت کو اللہ اس پر کوئی اجر نہیں دے اور نہ پھر وہ شرابی سے اس پر کوئی قسم لے۔
ابن النجار عن علی (رض)
کلام : روایت محل کلام ہے دیکھئے : التنزیہ 232/2، ذیل اللآلی 135 ۔