14034- عن عبد الله بن عمرو أن امرأة طلقها زوجها، وأراد أن ينتزع ولدها منها فجاءت النبي صلى الله عليه وسلم بابنها، فقالت: يا رسول الله كان بطني له وعاء، وثديي له سقاء، وحجري له حواء3 أراد أبوه أن ينزعه مني، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أنت أحق به ما لم تزوجي. "عب".
14034 عبداللہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ ایک عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دیدی۔ پھر اس سے بچہ چھیننے کا ارادہ کیا ۔ وہ عورت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئی اور بولی : یارسول اللہ ! میرا پیٹ اس بچے کے لیے برتن بنارہا (اب) میرے پستان اس کے لیے مشکیزہ ہیں۔ جن سے یہ سیر ہوتا ہے اور میری گود اس کے لیے پناہ گاہ ہے۔ لیکن اس کا باپ چاہتا ہے کہ اس کو مجھ سے چھین لے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو فرمایا : تو ہی اس کی زیادہ حقدار ہے جب تک کہ شادی نہ کرلے۔ الجامع لعبد الرزاق