hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14036

.

كنز العمال

14036
Kanz al-Ummal
14036- عن أبي هريرة قال: جاء أم وأب يختصمان إلى النبي صلى الله عليه وسلم في ابن لهما، فقالت للنبي صلى الله عليه وسلم: فداك أبي وأمي يريد أن يذهب بابني، وقد سقاني من بئر أبي عنبة ونفعني، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: استهما عليه، فقال زوجها: من يحاقني2 في ولدي يا رسول الله، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: يا غلام هذا أبوك وهذه أمك، فأخذ بيد أمه فانطلقت به. "عب".
14036 ابو ہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک ماں اور باپ اپنے بیٹے کے بارے میں جھگڑتے ہوئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے ۔ عورت نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں، یہ شخص میرے بیٹے کو لے جانا چاہتا ہے، حالانکہ یہ مجھے ابوعنبہ کے کنوئیں سے پانی لاکر دیتا ہے اور میرے دوسرے کام کرتا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دونوں قرعہ اندازی کرلو۔ مگر شوہر بولا : یارسول اللہ ! میری اولاد کے بارے میں مجھ سے کون جھگڑ سکتا ہے ؟ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لڑکے ! دیکھ ! یہ تیرا باپ ہے اور یہ تیری ماں ہے (جس کا چاہے ہاتھ تھام لے) لڑکے نے ماں کا ہاتھ تھام لیا اور ماں اس کو لے کر چلی گئی۔ الجامع لعبد الرزاق