hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14112

.

كنز العمال

14112
Kanz al-Ummal
14112- عن عيسى بن عطية قال: قام أبو بكر الغد حين بويع فخطب الناس فقال: يا أيها الناس إني قد أقلتكم رأيكم إني لست بخيركم فبايعوا خيركم فقاموا إليه فقالوا: يا خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم أنت والله خيرنا فقال: يا أيها الناس؛ إن الناس قد دخلوا في الإسلام طوعا وكرها فهم عواذ الله وجيران الله فإن استطعتم أن لا يطلبنكم الله بشيء من ذمته فافعلوا، إن لي شيطانا يحضرني، فإذا رأيتموني قد غضبت فاجتنبوني لا أمثل بأشعاركم وأبشاركم، يا أيها الناس تفقدوا ضرائب غلمانكم إنه لا ينبغي للحم نبت من سحت أن يدخل الجنة، ألا وراعوني بأبصاركم فإن استقمت فأعينوني، وإن زغت فقوموني وإن أطعت الله فأطيعوني وإن عصيت الله فأعصوني. "طس"
14112 عیسیٰ بن عطیہ سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر (رض) کی بیعت کرلی گئی تو وہ اس سے اگلے روز لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا :
اے لوگو ! میری بیعت کرکے تم نے جو میرے متعلق اپنے رائے کا اظہار کیا ہے ہیں تم کو یہ تمہاری رائے واپس کرتا ہوں کیونکہ میں تم میں اچھا شخص نہیں ہوں۔ لہٰذا تم اپنے بہترین شخص کی بیعت کرلو۔
یہ سن کر لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور بولے : اے خلیفہ رسول اللہ ! اللہ کی قسم ! تم ہم میں سب بہترین فرد ہو۔
حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا :
اے لوگو ! لوگ اسلام میں بخوشی اور بزور داخل ہوچکے ہیں۔ وہ اللہ کی پناہ میں آگئے ہیں اور اس کے پڑوسی بن گئے ہیں۔ س اگر تم سے ممکن ہو کہ اللہ تم سے اپنے کسی ذمے۔ اور وعدے کا سوال نہ کرے تو دریغ نہ کرو۔ اس کے ذمے اور عہد کا میرے ساتھ بھی شیطان لگا ہوا ہے جو میرے ساتھ حاضر رہتا ہے۔ پس جب تم مجھے غضب آلود دیکھو تو مجھ سے کنارہ کرلو۔ کہیں میں تمہارے بالوں اور کھالوں کا حلیہ نہ بگاڑدوں۔ اے لوگو ! اپنے لڑکوں کی کمائی کی دیکھ بھال رکھا کرو کیونکہ جو گوشت حرام سے پرورش پایا ہو اس کو جنت میں داخل ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔ دیکھو ! اپنی نگاہوں کے ساتھ میرا خیال رکھو۔ اگر میں سیدھا چلوں تو میری مدد کرو، اگر میں کج روی اختیار کروں تو مجھے سیدھا کردو، اگر میں اللہ کی اطاعت کروں تو میری اطاعت کرو اور اگر میں اللہ کی نافرمانی میں مبتلا ہوجاؤں تو تم پر میری اطاعت نہیں۔ الواسط للطبرانی