14145- عن زيد بن علي عن آبائه قال: قام أبو بكر على منبر رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: هل من كاره فأقيله ثلاثا يقول ذلك، فعند ذلك يقوم علي بن أبي طالب فيقول: لا والله لا نقيلك ولا نستقيلك من ذا الذي يؤخرك وقد قدمك رسول الله صلى الله عليه وسلم. "ابن النجار".
14145 زید بن علی اپنے آباء و اجداد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منبر پر کھڑے ہوئے اور تین بار ارشاد فرمایا کوئی ہے میری خلافت کو ناپسند کرنے والا، میں اس منصی کو واپس کرنے پر تیار ہوں۔ اور ہر بار حضرت علی (رض) نے کھڑے ہو کر جواب ارشاد فرمایا :
نہیں، اللہ کی قسم ! ہم آپ کو یہ منصب ہرگز واپس نہیں کرنے دیں گے اور نہ آپ سے اس ذمہ داری کو لیں گے ۔ کون ہے جو آپ کو پیچھے ہٹا سکتا ہے جبکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو آگے بڑھا چکے ہیں۔ ابن النجار