hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14166

.

كنز العمال

14166
Kanz al-Ummal
14166- عن عائشة قالت: خرج أبي شاهرا سيفه راكبا إلى راحلته ذي القصة فجاء علي بن أبي طالب فأخذ بزمام راحلته وقال: إلى أين يا خليفة رسول الله أقول لك ما قال لك رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم أحد شم سيفك ولا تفجعنا بنفسك فوالله لأن أصبنا بك لا يكون للإسلام بعدك نظام أبدا فرجع وأمضى الجيش. "زكريا الساجي"
14166 حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ میرے والد اپنی تلوار سونتے ہوئے اپنی سواری پر تشریف فرما مرتدین کی طرف نکلے۔ حضرت علی بن ابی طالب (رض) نے آکر ان کی سواری کی عنان تھام لی اور فرمایا : اے خلیفہ رسول اللہ ! کہاں جارہے ہیں، میں آج آپ کو وہی بات دہراتا ہوں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگ احد میں آپ کو ارشاد فرمائی تھی کہ :
اپنی تلوار کو نیام میں کرلو اور اپنی جان کا غم ہمیں نہ دو ۔ اللہ کی قسم ! اگر ہم کو آپ کی طرف سے کوئی دکھ پہنچ گیا تو آپ کے بعد اسلام کا نظام نہیں ٹھہر سکے گا۔
یہ سن کر حضرت ابوبکر (رض) لوٹ گئے اور لشکر کو روانہ کردیا۔ زکریا الساجی