hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14167

.

كنز العمال

14167
Kanz al-Ummal
14167- عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: لما ندر أبو بكر الصديق رضي الله عنه إلى ذي القصة في شأن أهل الردة واستوى على راحلته أخذ علي بن أبي طالب رضي الله عنه بزمام راحلته وقال: إلى أين يا خليفة رسول الله أقول لك ما قال لك رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم أحد: شم سيفك ولا تفجعنا بنفسك وارجع إلى المدينة فوالله لئن فجعنا بك لا يكون للإسلام نظام أبدا. "قط في غرائب مالك والخلعي في الخلعيات" وفيه أبو غزية محمد بن يحيى الزهري متروك ثم اعلم رحمك الله أن بعض الأحاديث من هذا النوع ذكر في وجوب الزكاة.
14167 حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر (رض) مرتدین سے جنگ کے لیے اپنی سواری پر سوار ہوئے تو حضرت علی (رض) نے ان کی سواری کی لگام تھام لی اور فرمایا : اے خلیفہ رسول اللہ ! کہا ! آج میں آپ کو وہی بات کہتا ہوں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو جنگ احد کے دن فرمائی تھی۔
اپنی تلوار کو نیام میں کرلیں ، اپنی جان کا غم ہمیں نہ دیں۔ اور مدینے واپس لوٹ جائیں۔ اللہ کی قسم ! اگر ہم کو آپ کا صدمہ پہنچ گیا تو اسلام کا نظام کبھی قائم نہ ہوسکے گا۔
الدارقطنی فی غرائب مالک، الخلعی فی الخلعیات
کلام : مذکورہ روایت کی سند میں ابوغزیۃ محمد بنی یحییٰ الزہری متروک ہے۔
نوٹ : اس مضمون کی کئی احادیث وجوب الزکوۃ میں ذکر کی گئی ہیں۔