14173- عن عياض الأشعري قال: شهدت اليرموك وعليها خمسة أمراء: أبو عبيدة، ويزيد بن أبي سفيان، وشرحبيل بن حسنة، وخالد بن الوليد، وعياض، وليس عياض هذا الذي حدث فقال: إذا كان قتال فعليكم أبو عبيدة فكتبنا إليه أنه قد جاش إلينا الموت واستمددناه فكتب إلينا، إنه قد جاءني كتابكم تستمدوني، وإني أدلكم على من هو أعز نصرا واحضر جندا؛ الله عز وجل، فاستنصروه فإن محمدا صلى الله عليه وسلم قد نصر يوم بدر في أقل من عدتكم
14173 عیاض الاشعری سے مروی ہے کہ میں جنگ یرموک میں حاضر تھا۔ لشکر پر پانچ امیر تھے : ابوعبیدۃ، یزید بن ابی سفیان، شرحبیل بن حسنہ، خالد بن الولید اور عیاض۔ یہ راوی عیاض الاشعری کے سوا کوئی اور عیاض تھے۔
راوی عیاض کہتے ہیں : حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا تھا : جب جنگ ہو تو ابو عبیدۃ تمہارے امیر (الامراء) ہوں گے۔ ہم نے حضرت ابوبکر (رض) کو خط لکھا کہ موت ہماری طرف جھپٹ رہی ہے ہمیں مزید کمک بھیجئے۔ حضرت ابوبکر (رض) نے جواب بھیجا : میرے پاس تمہارا خط آیا ہے تم نے مجھ سے مدد مانگی ہے میں تم کو اس کا بتاتا ہوں جب سب سے زیادہ مدد کرنے والا اور لشکر میں موجود رہنے والا ہے وہ اللہ عزوجل ہے تم اس سے مدد مانگو بیشک محمد کی جنگ بدر میں تمہاری تعداد سے کم کے اندر مدد کی گئی تھی۔ ابن سعد