hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14178

.

كنز العمال

14178
Kanz al-Ummal
14178- عن زيد بن الحارث أن أبا بكر حين حضره الموت أرسل إلى عمر يستخلفه؛ فقال الناس: تستخلف علينا عمر فظا غليظا، فلو قد ولينا كان أفظ وأغلظ، فما تقول لربك إذا لقيته وقد استخلفت علينا عمر؟ فقال أبو بكر: أبربي تخوفوني أقول: اللهم استخلفت عليهم خير أهلك. "ش" ورواه ابن جرير عن أسماء بنت عميس.
14178 زید بن ابی الحارث سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر (رض) کی وفات کا وقت قریب آیا تو انھوں نے حضرت عمر (رض) کو پیغام دے کر بلوایا تاکہ ان کو خلیفہ بنائیں۔ لوگوں نے آپ سے عرض کیا : کیا آپ ہم پر عمر کو خلیفہ بنائیں گے، جو سخت مزاج ترش انسان ہیں۔ اگر وہ ہم پر والی بنادیئے گئے تو مزید ترش اور سخت مزاج ہوجائیں گے۔ پھر آپ اپنے رب سے ملو گے تو اس کو کیا جواب دو گے اگر آپ نے ہم پر عمر کو خلیفہ بنادیا ؟ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : کیا تم مجھے اللہ سے ڈراتے ہو، میں کہوں گا : اے اللہ ! میں نے ان پر تیرے اہل میں سے سب سے بہتر انسان کو خلیفہ نامزد کردیا ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ
ابن جریر نے اس روایت کو اسماء بنت عمیس سے بھی روایت کیا ہے۔