hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14202

.

كنز العمال

14202
Kanz al-Ummal
14202- عن أبي خزيمة بن ثابت قال: كان عمر إذا استعمل رجلا أشهد عليه رهطا من الأنصار وغيرهم يقول: إني لم أستعملك على دماء المسلمين ولا على أعراضهم، ولكني استعملتك عليهم لتقسم بينهم بالعدل وتقيم فيهم الصلاة، واشترط عليه أن لا يأكل نقيا ولا يلبس رقيقا ولا يركب برذونا، ولا يغلق بابه دون حوائج الناس. "ش كر".
14202 ابوخزیمۃ بن ثابت سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) جب کسی کو عامل (امیر وگورنر) مقرر فرماتے تو کچھ انصار اور دوسرے لوگوں کو گواہ بنادیتے اور ان کی اور ان کی حضوری میں عامل کو ارشاد فرماتے :
میں نے تجھے مسلمانوں کے خون بہانے پر امیر نہیں بنایا، نہ ان کی عزتوں کو پامال کرنے پر۔ بلکہ میں نے تجھے ان پر اس لیے امیر مقرر کیا ہے تاکہ تو ان کے درمیان عدل و مساوات کے ساتھ ان کے اموال کو تقسیم کرے، ان کے درمیان نماز قائم کرائے۔ نیز آپ (رض) امیر پر یہ شرائط بھی لازم کرتے کہ وہ بغیر چھنے آٹے (اور میدے ) کی روٹی نہ کھائے، باریک لباس زیب تن نہ کرے اور ترکی (عجمی) گھوڑے پر سوار نہ ہو۔ یہ سب باتیں امیرانہ ٹھاٹھ ہیں جن سے آپ (رض) منع فرماتے تھے نیز وہ لوگوں کی ضرورت سے غافل ہو کر اپنا دروازہ ان پر بند نہ کرے۔ مصنف ابن ابی شیبہ، ابن عساکر