1591 - عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "التقى آدم وموسى فقال له موسى: أنت آدم الذي خلقك الله بيده وأسجد لك ملائكته وأدخلك جنته ثم أخرجتنا منها، فقال له أدم: أنت موسى الذي اصطفاك الله برسالته وقربك نجيا وأنزل عليك التوراة فأسألك بالذي أعطاك ذلك بكم تجده كتب علي قبل أن أخلق قال أجده كتب في التوراة بألفي عام قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فحج آدم موسى فحج آدم موسى فحج آدم موسى".
١٥٩١۔۔ ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا، آدم وموسی کی ملاقات ہوئی پھر موسی نے آدم سے کہا آپ وہی آدم ہیں ناں کہ اللہ نے آپ کو اپنے دست قدرت سے پیدا کیا ؟ اور پھر آپ کو مسجود ملائکہ بنایا ؟ پھر اپنی جنت میں آپ کو سکونت بخشی، پھر آپ نے ہم کو جنت سے نکلوادیا ؟ حضرت آدم نے فرمایا ، آپ وہی موسیٰ ہیں ناں کہ اللہ نے آپ کو اپنی رسالت کے لیے منتخب کیا اور آپ کو راز ونیاز کے لیے اپنا قرب بخشا ؟ اور آپ پر توراۃ نازل کی۔ پس میں آپ سے اس ذات کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ سب عطا فرمایا کہ کتنا عرصہ قبل یہ میرے لیے لکھ دیا گیا تھا ؟ فرمایا میں توراۃ میں اس کو آپ سے دو ہزار سال قبل لکھاپاتاہوں، آپ نے فرمایا پس آدم موسیٰ پر غالب آگئے پس آدم موسیٰ پر غالب آگئے۔ پس آدم (علیہ السلام) موسیٰ پر غالب آگئے۔