1662 - ومن مسند بريدة بن الحصيب الأسمي عن بريدة بن الحصيب قال: "خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم فنادى ثلاث مرات، يا أيها الناس إنما مثلي ومثلكم مثل قوم خافوا عدوا أن يأتيهم فبعثوا رجلا يتراءى لهم، فبينما هم كذلك إذ أبصر العدو، فأقبل لينذر قومه فخشي أن يدركه العدو قبل أن ينذر قومه فأهوى بثوبه أيها الناس أتيتم ثلاث مرات". (الرامهرمزي في الأمثال) .
١٦٦٢۔۔ ازمسند بریدہ بن الحصیب الاسمی۔ بریدہ بن الحصیب، سے مروی ہے کہ رسول اللہ ایک دن باہر تشریف لائے تو تین مرتبہ نداء دی کہ اے لوگو میری اور تمہاری مثال اس قوم کی سی ہے جو کسی دشمن سے خوف زندہ ہے کہ کہیں وہ ان پر حملہ آور نہ ہوجائے تو انھوں نے اپنے ایک فرستادہ کو اس غرض سے بھیجا کہ وہ ان کے پاس دشمن کی خبر لائے۔ وہ اسی حال پر تھے کہ فرستادہ نے دشمن کو دیکھ لیا وہ اپنی قوم کو متنبہ کرنے کے لیے متوجہ ہوا توا سے یہ خطرہ دامن گیرہوا کہ کہیں دشمن اس کے ڈرانے پہلے ہی ان کونہ جالے۔ تو اس نے اپنے کپڑے اتارے اور چلاتا ہواپہنچا کہ لوگو تم گھیر لیے گئے تم گھیر لیے گئے تم گھیر لیے گئے۔ الرامھرمزی فی الامثال۔ عرب کے زمانہ جاہلیت میں انتہائی درجہ پر کسی خطرہ سے آگاہ کرنا مقصود ہوتا تو اعلان کنندہ لباس اتار کر ہاتھوں میں لیے خبردار کرتا ہوا آتا تھا۔