hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17371

.

كنز العمال

17371
Kanz al-Ummal
17371- عن أبي الأحوص عن أبيه قال: "أبصر علي رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما ثيابا خلقان فقال لي: ألك مال؟ قلت: نعم، قال: أنعم على نفسك كما أنعم الله عليك، قلت إن رجلا مر بي فقريته فمررت به فلم يقرني أفأقريه؟ قال: نعم". "ابن النجار".
17371 ابوالاحوص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں مجھ پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو پرانے کپڑے دیکھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : کیا تیرے پاس مال ہے ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں۔ فرمایا : پھر اپنی جان پر انعام کر (خرچ کر) جس طرح اللہ نے تجھ پر انعام کیا ہے۔ پھر میں نے پوچھا : ایک آدمی کا میرے پاس آنا ہوا تھا میں نے اس کی مہمانی کی تھی۔ لیکن جب میں اس کے پاس گیا تو اس نے میری مہمانی نہیں کی کیا میں اس کی مہمان نوازی کروں ؟ ارشاد فرمایا : ہاں۔
ابن النجار