hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17372

.

كنز العمال

17372
Kanz al-Ummal
17372- عن عمر بن إبراهيم عن أيوب بن سيار عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: "جاء العباس بن عبد المطلب إلى النبي صلى الله عليه وسلم وعليه ثياب بيض فلما نظر إليه تبسم فقال العباس: يا رسول الله ما الجمال؟ قال: صواب القول بالحق، قال: فما الكمال؟ قال: حسن الفعال بالصدق". "هق وقال تفرد به عمر وليس بالقوي، كر ابن النجار".
17372 عمر بن ابراہیم ایوب بن یسار سے وہ محمد بن المنکدر سے وہ حضرت جابر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عباس بن عبدالمطلب (رض) سفید کپڑوں میں ملبوس نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں تشریف لائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو دیکھ کر مسکرائے۔ حضرت عباس (رض) نے پوچھا : یارسول اللہ ! خوبصورتی کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : حق بات کو صحیح طرح ادا کرنا۔ پوچھا : کمال کیا ہے ؟ فرمایا : سچائی کے ساتھ اچھا کام کرنا۔ السنن للبیہقی ، ابن عساکر، ابن النجار
کلام : امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : عمر (بن ابراہیم) اس روایت میں متفرد ہے اور وہ قوی راوی نہیں۔