17406- عن خالد بن سعيد قال: "أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وفي يدي خاتم فقال: يا خالد ما هذا الخاتم؟ قلت خاتم اتخذته، قال: فاطرحه إلي، فطرحته إليه فإذا هو خاتم من حديد ملوي عليه فضة قال النبي صلى الله عليه وسلم ما نقشه؟ قلت محمد رسول الله فأخذه النبي صلى الله عليه وسلم فلبسه فهو الذي كان في يده". "الطحاوي طب ك وأبو نعيم".
17406 حضرت خالد بن سعید سے مروی ہے کہ میں حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ہاتھ میں انگوٹھی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے خالد ! یہ کیسی انگوٹھی ہے ؟ میں نے عرض کیا : انگوٹھی ہے میں نے بنائی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری طرف پھینک۔ میں نے انگوٹھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بڑھا دی۔ آپ نے دیکھا تو وہ لوہے کی انگوٹھی تھی جس پر چاندی کا پانی چڑھا ہوا تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا : یہ اس کا نقش کیسا ہے ! میں نے عرض کیا : محمد رسول اللہ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو لے اور پہن لیا۔ پس وہی انگوٹھی آپ کے ہاتھ میں تھی۔
الطحاوی ، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم ، ابونعیم