hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17473

.

كنز العمال

17473
Kanz al-Ummal
17473- "إذا خرج أحدكم إلى سفر فليودع إخوانه فإن الله تعالى جاعل له في دعائهم البركة". "ابن عساكر فر عن زيد بن أرقم"
17473 جب تم میں سے کوئی سفر کو نکلے تو اپنے بھائیوں کو الوداع کہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے ان کی دعاؤں میں برکت کردے گا۔ ابن عساکر، مسند الفردوس للدیلمی عن زید بن ارقم
کلام : علامہ مناوی (رح) فرماتے ہیں : سند میں نافع بن الحارث ہے جس کو امام ذہبی (رح) نے ضعفاء میں شمار کیا ہے اور امام بخاری (رح) فرماتے ہیں اس کی روایت صحیح نہیں ہوتی۔ نیز علامہ سیوطی (رح) نے بھی اس حدیث پر ضعف کا اشارہ فرمایا ہے۔ دیکھئے فیض القدیر 333/1 ۔