hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17617

.

كنز العمال

17617
Kanz al-Ummal
17617- عن أبي رائطة عبد الله بن كرامة المذحجي قال: "كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لقوم سفر: لا يصحبنكم جلال من هذه النعم يعني الضوال ولا يضمن أحدكم ضالة ولا يردن سائلا إن كنتم تريدون الربح والسلامة ولا يصحبنكم من الناس إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر ساحر ولا ساحرة ولا كاهن ولا كاهنة ولا منجم ولا منجمة ولا شاعر ولا شاعرة، وإن كل عذاب يريد الله أن يعذب أحدا به من عباده فإنما يبعث به إلى السماء الدنيا فأنهاكم عن معصية الله عشيا"."الدولابي في الكنى وابن منده طب كر وهو ضعيف".
17617 ابورائطہ عبداللہ بن کر اتہ المذحجی سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مسافر قوم کو ارشاد فرمایا :
کوئی فالتو پھرنے والا جانور تمہارے ساتھ نہ ہونا چاہیے، نہ تم میں سے کوئی کسی گمشدہ شے کا ضامن بنے، نہ کوئی سائل کو واپس کرے اگر تم کو نفع و سلامتی مقصود ہے۔ اور اگر تم اللہ اور پوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو کوئی جادو گر یا جادو گرنی سفر میں تمہاری ساتھی نہ بنے، نہ کاہن اور کاہنہ (آئندہ کا حال بتانے والے) ، نہ کوئی نجومی اور نجومیہ اور نہ شاعر اور شاعرہ۔ اور ہر عذاب جو اللہ پاک اپنے بندوں میں سے کسی کو دینا چاہتا ہے تو پہلے اس کو آسمان دنیا پر بھیجتا ہے۔ پس میں تم کو شام کے وقت اللہ کی نافرمانی سے روکتا ہوں۔ الدولابی فی الکنی، ابی مندہ ، الکبیر للطبرانی، ابن عساکر
کلام : روایت ضعیف ہے۔ کنز العمال