18578- عن ربيعة بن كعب الأسلمي قال: كنت أبيت عند باب حجرة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فكنت أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قام من الليل يصلي يقول: سبحان الله رب العالمين الهوي ثم يقول: سبحان ربي العظيم وبحمده الهوي. " عب ش ك".
18569 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ کوتاہ قد تھے اور نہ بالکل لمبے ۔ گنجان ڈاڑھی اور بڑے سر کے مالک تھے ۔ ہاتھ پاؤں پر گوشت تھے ۔ چہرہ میں سرخی کی طرف میلان تھا ۔ سینے پر ناف تک بالوں کا طویل اور باریک خط تھا ۔ چوڑی اور دراز کلائیوں اور بازوؤں والے تھے ۔ جب چلتے تھے تو قوت کے ساتھ چلتے تھے اور پستی میں اترتے معلوم ہوتے تھے ۔ میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا ۔ (ابوداؤد الطیالسی ، مسند احمد ، العدنی ، ابن منیع ، ترمذی حسن صحیح ، ابن ابی عاصم ، ابن جریر ، ابن حبان مستدرک الحاکم ، البیھقی فی الدلائل ، السنن لسعید بن منصور “۔