hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18580

.

كنز العمال

18580
Kanz al-Ummal
18580- عن أنس قال: تعبد رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى صار كالشن البالي، قالوا: يا رسول الله، ما يحملك على هذا؟ أليس قد غفر الله لك ما تقدم من ذنبك وما تأخر؟ قال: بلى أفلا أكون عبدا شكورا. "ابن النجار".
18571 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صفت پوچھی گئی تو آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سرخی مائل سفید رنگت والے تھے ۔ آنکھیں بڑی اور سیاہ تھیں ، ریش مبارک گھنی اور گنجان تھی ، کانوں تک بال تھے ۔ سینے پر ناف تک بالوں کا باریک خط تھا ، آپ کی گردن گویا چاندی کی صراحی تھی ، سینے پر ناف تک بالوں کی باریک لکیر کے سوا جسم پر زائد بال نہ تھے ۔ انگلیاں ، پاؤں اور ہتھیلیاں گوشت سے بھرے ہوئے تھے ۔ جب کی طرف متوجہ ہوتے تو مکمل وجود کے ساتھ متوج ہوجاتے تھے ۔ جب چلتے تھے تو ایسا محسوس ہوتا تھا گویا چٹان پر سے قدم اٹھا رہے ہیں اور نشیب میں اتر رہے ہیں۔ جب کسی قوم کے پاس آتے تو فضیلت و شرافت کے ساتھ سب سے وجیہہ اور قد آور معلوم ہوتے تھے ۔ آپ کا پسینہ مشکل سے زیادہ خوشبودار ہوتا تھا ، میرے ماں باپ کی قسم میں نے آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا ، پہلے اور نہ بعد میں ۔ (رواہ ابن عساکر)