18629- ابن مندة أنا خيثمة بن سليمان، ثنا محمد بن عوف بن سفيان الطائي الحمصي: ثنا أبي عوف: ثنا شقير مولى العباس عن الهدار صاحب النبي صلى الله عليه وسلم أنه رأى العباس وإسرافه في خبز السميذ وغيره قال: لقد توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وما شبع من خبز بر حتى فارق الدنيا.
"كر وقال شقير مولى العباس بن الوليد بن عبد الملك بن مروان: روى عن الهدار رجل زعم أن له صحبة، قال ابن منده: هذا حديث غريب، ويقال أن أحمد بن حنبل سمعه من محمد بن عوف، وقال: عبد الغني بن سعيد شقير روى عن هدار عن النبي صلى الله عليه وسلم حديثا واحدا لا أعلم حدث به غير محمد بن عوف الطائي".
18629 ۔۔۔ ابن مندہ فرماتے ہیں : ہمیں خیثمہ بن سلیمان ، محمد بن عوف بن سفیان طائی حمصی ، ابو عوف ، شفیر مولی عباس عن الہدار صحابی (رض) ۔ ہدار (رض) فرماتے ہیں : انھوں نے عباس کو سفید آنے وغیرہ نفیس چیزوں میں اسراف کرتے دیکھا تو فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی مگر کبھی آپ نے گندم کی روٹی سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا ۔ (رواہ ابن عساکر) کلام : ۔۔۔ عباس بن الولید بن عبدالملک بن مروان (جن کا اوپر ذکر ہوا ان) کے غلام شقیر کہتے ہیں ہدار سے روایت کرنے والے کا گمان ہے کہ ان کو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحبت میسر ہوئی ہے۔ بن مندہ کہتے ہیں یہ روایت غریب ہے۔ (ضعیف ہے) کہا جاتا ہے کہ امام احمد بن حنبل (رح) نے اس روایت کو محمد بن عوف سے سنا ہے۔ عبدالغنی بن سعید کہتے ہیں شقیر نے ہدار عن النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صرف ایک حدیث روایت کی ہے معلوم نہیں کہ اس کو محمد بن عوف طائی کے سوا کسی اور نے بھی روایت کیا ہے یا نہیں ۔